السلام علیکم!اگر آپ کو یہ فورم پسند ہے یا آپ یہاں کچھ لکھنا چاہتے ہیں تو ممبر بننے کے لئے یہاں کلک کریں

27 ویں رجب - شب معراج

+ موضوع کا جواب بھیجیں
نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: حلال و حرام

  1. #1
    رکن حقيقت is on a distinguished road
    تاریخ شمولیت
    Mar 2011
    پیغامات
    9

    Lightbulb حلال و حرام

    السلام علیکم،

    ایک سوال تھا مہربانی کرکے سمجھادیں۔

    اللہ قران میں کہتا ہے کہ اے نبی تم اس چیز کو کیسے حرام کر رہے ہو جسے اللہ نے حلال کیا ہے (مفہوم ہے غالبا ایت صورت تحریم کی ہے)

    دوسری طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہےکہ گھریلو گدھا بھی حرام ہے (مفہوم حدیث)

    براے مہربانی دلیل کے ساتھ جواب دیں۔

    حقیقت

  2. اس مفید مراسلہ پر حقيقت کا شکریہ ادا کیا گیا:


  3. #2
    ناظم خاص بشیراحمدعسکری is on a distinguished road بشیراحمدعسکری کا اوتار
    تاریخ شمولیت
    Dec 2010
    مقام
    حیدرآباد سندھ
    پیغامات
    796
    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    یہ بات قرآنی مجید کی نصوص سے ثابت ہے کہ حدیث اللہ تعالی کی طرف سے وحی ہے
    حجیت حدیث کے متعلق اس کتاب سے استفادہ فرمائیں
    لہذا حدیث میں جن اشیاء کو حرام قرار دیا گیا ہے وہ بھی ایسی ہی حرام سمجھی جائیں گی جیسے قرآن مجید کی حرام کردہ اشیاء
    اس چیز کو خود قرآن مجید نے ان آیات میں واضح فرمایا ہے :
    پہلی آیت
    الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَاهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالْأَغْلَالَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ } [الأعراف:157[
    ترجمہ :
    پس آج یہ رحمت اُن لوگوں کا حصہ ہے) جو اِس پیغمبر، نبی امی کی پیروی اختیار کریں جس کا ذکر اُنہیں اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا ملتا ہے وہ انہیں نیکی کا حکم دیتا ہے، بدی سے روکتا ہے، ان کے لیے پاک چیزیں حلال او ر ناپاک چیزیں حرام کرتا ہے، اور ان پر سے وہ بوجھ اتارتا ہے جو اُن پر لدے ہوئے تھے اور وہ بندشیں کھولتا ہے جن میں وہ جکڑے ہوئے تھے لہٰذا جو لوگ اس پر ایمان لائیں اور اس کی حمایت اور نصرت کریں اور اُس روشنی کی پیروی اختیار کریں جو اس کے ساتھ نازل کی گئی ہے، وہی فلاح پانے والے ہیں
    دوسری آیت :
    قَاتِلُوا الَّذِیْنَ لاَ یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَلاَ بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَلاَ یُحَرِّمُوْنَ مَا حَرَّمَ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہ، وَلاَ یَدِیْنُوْنَ دِیْنَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ حَتّٰی یُعْطُوا الْجِزْیَۃَ عَنْ یَّدٍ وَّھُمْ صٰغِرُوْنَ. (التوبہ : 29)
    ترجمہ : جنگ کرو اہل کتاب میں سے اُن لوگوں کے خلاف جو اللہ اور روز آخر پر ایمان نہیں لاتے اور جو کچھ اللہ اور اس کے رسول نے حرام قرار دیا ہے اسے حرام نہیں کرتے اور دین حق کو اپنا دین نہیں بناتے (ان سے لڑو) یہاں تک کہ وہ اپنے ہاتھ سے جزیہ دیں اور چھوٹے بن کر رہیں۔
    ان آیاتسے یہی بات ثابت ہوئی کہ رسول اکرم کی طرف سے بیان کردہ حرمت بالکل ایسی ہی جیسے قرآن مجید میں بیان کردہ حرمت ۔
    سوال میں بیان کردہ آیت اور حدیث میں تضاد اس وقت ہوتا جب کہیں قرآن مجید میں گھریلو گدھے کو حلال کہا گیا ہو
    اور حدیث میں حرام قرار دیا ہو پھر تو تضاد ثابت ہوجاتا
    جبکہ قرآن مجید میں کہیں بھی گھریلو گدھے کی حرمت مذکور نہیں جبکہ حدیث میں اس کی حرمت بیان کی گئی ہے لہذا یہاں تضاد کی کوئی صورت نہیں پائی جاتی ۔
    آخری ادارت منجانب : [بشیراحمدعسکری] ، بتاریخ : [18-03-2011] ، بوقت : [08:43 PM]۔

  4. مندرجہ ذیل 2 صارفین نے بشیراحمدعسکری کا اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے:


+ موضوع کا جواب بھیجیں

موضوع سے متعلق معلومات

اس موضوع کو ملاحظہ کرنے والے اراکین

اس وقت 1 اراکین اس موضوع کو دیکھ رہے ہیں. (0 اراکین اور 1 مہمانان)

     

اس موضوع کے ٹیگز

Bookmarks

Bookmarks

آپ کے اختیارات بسلسلہ ترسیل پیغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں