پروفیسر انور معظم ، حیدرآباد (انڈیا) کے معروف ادیب و دانشور ہیں۔
(ان کی اہلیہ اردو کی مشہور مصنفہ جیلانی بانو ہیں ، اور فرزند ہیں انجینئر اشہر فرحان ، جو اردو کے سب سے پہلے پیج کمپوزنگ سافٹ وئر "اردو پیج کمپوزر" کے موجد ہیں اور جن کے ساتھ ہی راقم الحروف نے انجینئرنگ کی تکمیل کی تھی ، وہ احقر سے تین سال سینئر تھے۔)
غالب کی شاعری پر آپ کی ایک کتاب ابھی حال میں منظر عام پر آئی ہے جسے غالب انسٹی ٹیوٹ (دہلی) نے شائع کیا ہے۔ کتاب کا عنوان ہے :
غالب کی فکری وابستگیاں
ویسے تو غالب کی شاعری پر سینکڑوں کتابیں چھپ چکی ہیں اور تسلسل سے لکھی بھی جا رہی ہیں۔ لیکن غالب کے فکری رجحانات کو اس کتاب میں پہلی بار موضوع بنایا گیا ہے۔
300 صفحات پر مشتمل اس کتاب میںکا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔
- غالب کی زندگی (جیسا کہ غالب کے خطوط سے ابھرتی ہیں)
- غالب کی مذہبی فکر
- وجودیاتِ غالب
- اور غالب کی حیاتِ شعری کی اقدار
اس کے علاوہ غالب کی فکر اور اس کے شاعرانہ اسلوب کے درمیان تعلقات کی نوعیت پر بھی ایک مفصل باب تحریر کیا گیا ہے۔
ایسے غالب شناس جو غالب کی شاعرانہ شخصیت ہی سے لطف اندوزی کے عادی ہیں ، یہ کتاب انہیں اپنی رائے بدلنے پر مجبور کر سکتی ہے۔
السلام علیکم!اگر آپ کو یہ فورم پسند ہے یا آپ یہاں کچھ لکھنا چاہتے ہیں تو ممبر بننے کے لئے 



اقتباس کے ساتھ جواب دیں

Bookmarks