السلام علیکم!اگر آپ کو یہ فورم پسند ہے یا آپ یہاں کچھ لکھنا چاہتے ہیں تو ممبر بننے کے لئے یہاں کلک کریں
+ موضوع کا جواب بھیجیں
نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: شیطان کا ڈاکیا

  1. #1

    شیطان کا ڈاکیا

    عربی زبان میں ایک نہایت زہریلے سانپ کو عاضۃ کہتے ہیں جس کا ڈسا ہوا فورًا مر جاتا ہے۔ اسی سے "العضۃ" کا لفظ ہے جس کا معنی چغل خور ہے کیونکہ وہ بھی فریقین کے درمیان فتنہ و فساد کی آگ بڑھکا دیتا ہے اور بات فورًا دشمنی اور قتل و غارت تک پہنچ جاتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے ایک دفعہ اپنے صحابہ سے مخاطب ہو کر فرمایا:
    أَتَدْرُونَ مَا الْعَضْهُ؟
    "جانتے ہو "العضہ" کیا ہے؟؟
    صحابہ نے عرض کیا "اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتا ہے"
    فرمایا:
    نَقْلُ الْحَدِيثِ مِنْ بَعْضِ النَّاسِ إِلَى بَعْضٍ، لِيُفْسِدُوا بَيْنَهُمْ
    "بعض کی باتیں بعض کی طرف بیان کرنا تا کہ ان کے درمیان فساد ڈالا جائے"
    (سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ حدیث نمبر 846)
    مسلمان کبھی شیطان کا ڈاکیا نہیں بنتا۔ اگر کسی موقع پر کسی کے خلاف کوئی بات سن لے تو اس کو وہاں پر ہی دفن کر دے تا کہ فریقین کےدرمیان نفرت و کدورت کے جراثیم مزید پیدا نہ ہوں۔ ایک دفعہ کسی آدمی نے اللہ کے ایک نیک بندے کو آ کر بتلایا کہ فلاں شخص آپ کے خلاف فلاں فلاں باتیں کرتا ہے، وہ سن کر فرمانے لگے "شیطان کو تیرے علاوہ کوئی ڈاکیا نہیں ملا"؟ ایک اور شخص نے اللہ کے ایک بندے سے کہا "فلاں شخص نے آپ کو یہ یہ گالی دی ہے" وہ کہنے لگے "اے ظالم! اس نے نہیں دیں گالیاں تو تو نے دی ہیں۔ اس نے تو پتھر پھینکا تھا مگر مجھے نہیں لگا مگر تو اس قدر ظالم نکلا کہ وہ اٹھا کر مجھے مار ہی دیا"۔
    اللہ تعالیٰ ہمیں چغل خوری کی لعنت سے محفوظ فرمائے۔
    (ماخوذ من سلسلہ الاحادیث الصحیحہ اردو)

  2. مندرجہ ذیل 9 صارفین نے عبداللہ حیدر کا اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے:


  3. #2
    رکن نسرین فاطمۃ is on a distinguished road
    تاریخ شمولیت
    Jun 2011
    مقام
    hyderabad SINDH
    پیغامات
    352
    اس مفید مراسلے پر شکر گزارہیں

  4. مندرجہ ذیل 4 صارفین نے نسرین فاطمۃ کا اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے:


  5. #3
    عبد اللہ حیدر بھائی بہت ہی مفید شیئرنگ ۔
    جزاک اللہ خیرا
    اللہ آپ کے علم وعمل میں برکت عطا فرمائے۔آمین
    اللہ آپ کوہمیشہ خوش رکھے آمین

  6. مندرجہ ذیل 2 صارفین نے محمد زاہد بن فیض کا اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے:


  7. #4
    جزاک اللہ خیرا

  8. اس مفید مراسلہ پر محمد ارسلان کا شکریہ ادا کیا گیا:


+ موضوع کا جواب بھیجیں

موضوع سے متعلق معلومات

اس موضوع کو ملاحظہ کرنے والے اراکین

اس وقت 1 اراکین اس موضوع کو دیکھ رہے ہیں. (0 اراکین اور 1 مہمانان)

     

Bookmarks

Bookmarks

آپ کے اختیارات بسلسلہ ترسیل پیغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں